شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ مریم نواز کا وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں ہو رہا، عوام اب جلد از جلد میاں شہباز شریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے تاکہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا سفر شروع ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کروڑٖوں پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن ہیں۔ وفاق میں حکومت سازی کے بعد میاں شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر وہاں سے شروع ہو گا جہاں اسے 2018ء میں روکا گیا تھا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ بننا مخالفین کو برداشت نہیں: عارف سندھیلہ
Mar 03, 2024