محمود اچکزئی، پی ٹی آئی نے برانڈ بدل لیا: خواجہ آصف

Mar 03, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے پی ٹی آئی نے اپنا برانڈ تبدیل کر لیا جب برانڈ تبدیل ہوتا ہے تو لیڈر بھی تبدیل کیا جاتا ہے۔ دوسروں کو لوٹا لوٹا کہہ رہے تھے اور خود لوٹوں کی بارات اکٹھے بیٹھی ہوئی تھی۔ شہبازشریف نے بہت آفرز ملنے کے باوجود بھائی کے ساتھ وفا کی۔ شہبازشریف آج دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہونگے۔ 

مزیدخبریں