استحکام لانا ہے تو ادارے آئین، حلف کی پاسداری کریں گے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں۔ بندوق، ڈنڈے کے زور اور جادو کی چھڑی سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہو گا۔ جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے، نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں، ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، سب کو حقیقت کا ادراک ہے، آزاد عدالتی کمشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ جیت ہارکا نہیں، ووٹ کے تقدس کی پامالی کا ہے۔ منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے انتخابی نشان، جھنڈے اور منشور پر الیکشن لڑا، ہمارے کارکنان نے لوگوں کو اللہ کے دین کی طرف بلایا، مومن کے لیے محض دنیاوی کامیابی آخری معیار نہیں، جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد انسانوں کی دنیاوی و اخروی کامیابی ہے، ہمیں ایک ہزار سال بھی اللہ کے دین کی سرفرازی اور سربلندی کے لیے جدوجہد کرنا پڑی تو ہم یہ کام کرتے رہیں گے، اسی کام میں ہی 100فیصد کامیابی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں، منزل انشاء اللہ خود ہمیں پکارے گی۔ کارکنا ن اپنے دفاتر آباد کریں، نچلی سطح تک تنظیم کو مضبوط کریں، قرآن کریم کے دروس کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام، خوشحالی اور امن کی کی رسی کلمہ اور قرآن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...