بالاج ٹیپو قتل کیس میں بنائی  انوسٹی گیشن ٹیم  پھر تبدیل

لاہور(نامہ نگار)امیر بالاج ٹیپو  قتل کیس میں تشکیل دی گئی انوسٹی گیشن ٹیم ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔ایس پی آرگنائزر کرائم آفتاب احمد پھلروان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم کی بجائے اب ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاون شہزاد رفیق ڈی ایس پی ڈیفنس معظم علی اور ڈی ایس پی رائیونڈ اطہر علی اس کیس کی تفتیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن