فورٹ عباس کے رہائشی کی خواہش پوری

Mar 03, 2024 | 15:10

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فورٹ عباس کے رہائشی احمد رضا کی خواہش پوری کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےفورٹ عباس کے 20 سالہ معذور نوجوان کی سوشل میڈیا اپیل پر فوری ایکشن لیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی سپیکر ظہیر چنڑ بچے کے گھر پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے احمد رضا کو الیکٹرانک وہیل چیئر اور تحائف پیش کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر احمد رضا کی خواہش پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ویڈیو کال پر بات کروائی گئی، مریم نواز کا کہنا تھ اکہ احمد رضا جیسے نوجوان ہمارے لئے بہت ہی سپیشل ہیں۔ ڈپٹی سپیکر ظہیر چنڑ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے احمد رضا کی درخواست پر ملازمت کی یقینی دہانی کرائی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بچے کو اپنا رابطہ نمبر دیا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دے دی ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل خصوصی اجلاس میں ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو، محکمہ صحت کی اپ گریڈیشن کے پانچ سالہ پلان پر غور اور سسٹم کی اصلاح کا جائزہ لیا گیا، دیہی اور رورل مراکز صحت، ڈسپنسریوں کے انتظام کی بہتری کیلئے تجاویز، ماں اور بچے کی صحت اور ان کے لئے معیاری علاج سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹ، عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔ معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کا حکم دیا، ہیلتھ ایڈوائزری کونسل میں سرکاری حکام، پروفیشنلز اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے، وزیراعلی مریم نوازشریف نے بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر وبحالی کا پلان طلب کرلیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے بی ایچ یو اور آر ایچ سی کا بیرونی اور اندرونی ڈیزائن یکساں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو 2 ہفتے میں بی ایچ یو اور آر ایچ سی کے موک ڈیزائن پیش کریں۔

مزیدخبریں