وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی ترجیح امن و امان قائم کرنا ہوتا ہے ، ہما ری پہلی ترجیح بھی امن و امان کا قیام ہوگا۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنی پڑے گی ،مہنگائی سے مقابلہ بڑا چیلنج ہے۔مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت ہے،مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعظم سے بات کریں گے،میں پوری کوشش کروں گا جو قیمت مقرر ہے اس پر عمل کرائیں،دکانداروں سے بھی درخواست کروں گا کہ گراں فروشی سے اجتناب کریں۔میرا وعدہ ہے کابینہ میں اچھے لوگ آئیں گے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں مضبوط لوکل گورنمنٹ موجود ہے،سب سے بڑے شہر کراچی میں مرتضی وہاب مئیر ہیں،شاید متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ میں جو ترامیم کی گئی ہیں ان سے متاثر ہوکر پنجاب کے لئے بھی کہا ہو ۔سندھ کے شہری اور دہی علاقوں کے لئے اصلاحات کرنی پڑی تو ضرور کریں گے۔بہتری کی گنجائش ہمشہ رہتی ہے،سندھ کابینہ میں کوئی تاخیر نہیں ہورہی ہے۔
امن و امان قائم کرنا پہلی ترجیح ہوگی ، مراد علی شاہ
Mar 03, 2024 | 15:22