گوگل کا کروم براؤزر کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

Mar 03, 2024 | 16:19

گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔یہ فیچرز یکم مارچ سے صارفین کو دستیاب ہیں اور ان سے کروم استعمال کرنے کا تجربہ بہتر ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ اب صارفین جب کروم پر کسی موضوع کو سرچ کریں گے تو گوگل سرچ میں انہیں بتایا جائے گا کہ دیگر افراد اس حوالے سے مزید کیا سرچ کر رہے ہیں۔مثال کے طور پر اگر آپ ڈیون پارٹ 2 سرچ کریں تو دائیں جانب نظر آئے گا کہ لوگ اس فلم کے بارے میں مزید کیا جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل صارفین کو دستیاب ہوگا۔گوگل نے بتایا کہ ایک اور فیچر تصویری سرچ کے حوالے سے کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے تحت سرچ رزلٹس میں زیادہ تصویری سرچ سجیشنز کا اضافہ کیا جائے گا۔

کروم میں متعارف کرائے جانے والا تیسرا فیچر صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔اس فیچر کے تحت خراب انٹرنیٹ رفتار پر بھی یہ براؤزر موبائل ڈیوائسز پر درست طریقے سے کام کر سکے گا۔امیج سرچنگ اور انٹرنیٹ سے متعلق فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر گوگل کروم استعمال کرنے والوں کو دستیاب ہوں گے۔

مزیدخبریں