خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصانات،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کاسیکرٹری ریلیف سے رابطہ،بارش سے صوبے بھر میں ہونیوالے نقصانات اور متاثرین کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کاکہنا تھاکہ حادثات میں جاں بحق افراد کےلواحقین کو 10, 10 لاکھ ،شدید زخمیوں کو3،3 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے کے چیک دیئے جائیں گے۔بارش سے ہونیوالے نقصانات پربھی معاوضے دیئے جائیں گے۔علی امین گنڈاپورکاکہنا تھاکہ حادثات کی وجہ منہدم ہونے والے گھروں کے مالکان کو عارضی رہائش گاہ، خوراک اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔بارشوں اور برفباری کی وجہ سے بند ہونے والی سڑکوں کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہنا تھاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔مصیبت کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائےگا ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔