سندھ اور بلوچستان وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، صدارتی انتخاب پرتبادلہ خیال

Mar 03, 2024 | 19:27

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی ملاقات،سیاسی امور ،صدارتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سید مراد علی شاہ نے سرفراز بگٹی کو بلوچستان کا بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ گوادر میں فلاحی اقدامات کے حوالے سے اپنے ہم منصب سے بات چیت کی۔9مارچ کو ہونیوالے صدارتی انتخابات کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیاگیا۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی کی ملاقات میں  بلوچستان کے ایم پی ایز میں علی مدد جتک، ظہور علی بلیدی اور عبداللہ گرگیج  شامل تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ سید ناصر شاہ، شرجیل میمن، مکیش چاولہ اور ضیاء الحسن لنجار موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کاکہنا تھاکہ  پی ڈی ایم اے سندھ نے گوادر میں سات نکاسی آب کی مشینیں بھیجی ہیں۔ پی ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان پی ڈی ایم اے رابطے میں ہے اگر کسی دیگر مشینری کی ضرورت ہوئی تو گوادر ارسال کی جائے گی وزیراعلیٰ بلوچستان  میر سرفراز بگٹی کاکہنا تھا کہ  گوادر میں پانی کی نکاسی اور دیگر بحالی کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے دوبارہ ملک کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  دونوں وزراء  اعلیٰ  نے امن امان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں صوبوں کی سرحدوں پر قانون شکنوں کے خلاف کارروائی ،سمگلنگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف بھی مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں