کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔اس مواقع پر جی او سی گوادر ڈویژن نے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل اور امدادی ٹیموں کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدامات کے بارے میں کور کمانڈر کو آگاہ کیا۔دورہ کے دوران کور کمانڈر نے سماجی اور علاقائی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اس قدرتی آفت میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد و بحالی کو یقینی بنائے گی۔یاد رہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے کوئٹہ سے 17 بڑے اور چھوٹے واٹر پمپ گوادر پہنچائے۔صورتحال کی مکمل بہتری تک پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر متاثرین کو ریلیف فراہم کرتی رہیں گی۔
کور کمانڈر بلوچستان کا گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
Mar 03, 2024 | 21:08