مسجد الحرام کے بالمقابل قائم شاہ عبدالعزیز ٹاور میں لگنے والی آگ میں کسی کا ہاتھ نہیں: سیکورٹی فورسز

May 03, 2009 | 14:33

سفیر یاؤ جنگ
مکہ مکرمہ (مبشر لون استادانوالہ سے) مسجد الحرام کے بالمقابل شاہ عبدالعزیز (وقف) ٹاور کی آتشزدگی میں کسی کا ہاتھ نہیں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ یہ وضاحت مکہ مکرمہ سیکورٹی فورس اور محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ز یر تعمیر ٹاور نیز اجیاد جنرل ہسپتال اور ایلاف ہوٹل سے متصل عمارت میں آتشزدگی کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کی۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بیک وقت 3 مقامات پر آتشزدگی میں کسی کا ہاتھ نہیں کسی بھی مجرمانہ کارروائی کا شبہ نہیں تاہم تحقیقات جاری ہے جبکہ آتشزدگی میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ واضح ہو کہ یہ آگ باڑ اور کارکنوں کی رہائش کے لئے تعمیر شدہ عارضی ڈھانچے میں ویلڈنگ کے کام کے دوران جمعرات کو لگی تھی۔
مزیدخبریں