سید خورشید احمد شاہ سکھر کے میونسپل سٹیڈیم میں اپنے نام سے موسوم کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ وفاقی وزیرمحنت وافرادی قوت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کمیشن کی رپورٹ پر حکومت قاتلوں کو منظرعام پر لانے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب ملزم سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں اوراب بھی کہتے ہیں کہ پندرہ مئی تک لوڈشیڈنگ میں کمی ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اورانہیں حل کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔