جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ جب تک رحمان ملک وفاقی وزیر داخلہ ہیں، لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوں گے۔

May 03, 2010 | 01:03

سفیر یاؤ جنگ
سید منورحسن نے یہ بات لاپتہ افراد کی تنظیم ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بیٹی اور بیٹے کی بازیابی کا کریڈٹ لیتے ہیں تو یہ بھی بتائیں کہ دونوں بچے پہلے کہاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کولاپتہ افراد رہا کرانے کی توفیق نہیں ہوئی مگر امریکی میڈیا نے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا دیا ہے۔ سید منور حسن نے کہا کہ میاں نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری امریکی چھتری تلے ایک ہیں، دونوں کو امریکہ سے اقتدارملنے اور چھینے جانے کا خوف ہے، نواز شریف حکومت کو سہارا دینا چھوڑ دیں تو حکومت آج ہی گر جائے گی۔
مزیدخبریں