باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ، ایجنسی میں غیرمعینہ مدت تک کیلئے کرفیونافذ کردیا گیا۔

May 03, 2010 | 21:40

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خارکے علاقے غونڈی میں فورسزنے شدت پسندوں کے خلاف  بھر پورکارروائی کا آغاز کر دیا ہے اس کارروائی میں چھ شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ شدت پسندوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کے پیش نظرباجوڑ ایجنسی میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیونافذ کردیاگیا ہے ۔ حساس مقامات پرایف سی اور  لیویز کے بھاری دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔ علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کرفیو کے باعث مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔
مزیدخبریں