سابق عالمی نمبرایک سپین کے رافیل نڈال اور بیلجئیم کی جسٹن ہینن نے مختلف ٹینس ٹورنامنٹس جیت لئے۔

اٹلی کےدارالحکومت روم میں کھیلے گئے روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رافیل نڈال نےاپنے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کرمسلسل پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نڈال نے فیرر کو سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور چھ دو سے شکست دی۔ دوسری جانب جرمنی کے شہرسٹٹ گارٹ میں کھیلے گئے پورشے ٹینس گراں پری ٹورنامنٹ کے فائنل میں کم بیک کرنے والی سابق عالمی نمبرایک جسٹن ہینن نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو دلچسپ مقابلے کے بعد چھ چار، دو چھ اور چھ ایک سے شکست دی۔

ای پیپر دی نیشن