سابق عالمی چیمپئن سپین کے جارج لورینزو نے موٹو جی پی چیمپئن شپ کی سپینسش گراں پری جیت لی ہے

May 03, 2010 | 22:35

سفیر یاؤ جنگ
سپین کی جیریز سرکٹ پر ہونے والی سیزن کی دوسری ریس میں یاماہا رائیڈر جارج لورینزو نے ستائیس چکروں پر مشتمل ریس کا فاصلہ پینتالیس منٹ اور سترہ اعشاریہ پانچ تین سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔ سپین ہی کے ہونڈا رائیڈر ڈینی پیڈروسا اعشاریہ پانچ چار سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے اور اٹلی کے ویلنٹینو روزی تیسرے نمبر پر رہے۔ سیزن کی دو ریسز کے بعد چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر جارج لورینزو پینتالیس پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ویلنٹینو روزی اکتالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ڈینی پیڈروسا انتیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزیدخبریں