امریکی جاسوس طیاروں نے وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقہ مرسی خیل میں ایک گھر اور گاڑی پر تین میزائل داغے جس کے نتیجے میںچار افراد جاں بحق ہوئے۔ دھماکوں کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تباہ ہونیوالے گھر کے ملبے سے لاشیں نکالیں۔ حملے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔