سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظہیرالدین کا کہنا تھا کہ لوگوں کومیڈیا پر اس قدراعتماد ہے کہ وہ اپنے دکھوں کے مداوے کے لیے عدالت سے پہلے میڈیا کے پاس جاتے ہیں۔ اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے میڈیا کو خبروں میں اپنے جذبات اورسوچ شامل کرنے سے گریزکرنا چاہیے۔ نوائے وقت ایک ایسا اخبار ہے جو نیوزمیں اپنے خیالات شامل نہیں کرتا۔
سیمینار سے جماعت الدعوتہ کے امیر حمزہ، پیپلز پارٹی کے منیراحمد خان اورراجہ ذوالقرنین نے کہا کہ میڈیا کو اپنی پالیسی قومی مفاد کے مطابق بنانی چاہیے اورغیر جانبدارانہ رہنا چاہیے ۔