سید یوسف رضا گیلانی نےیہ بات پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے عوام کے حقوق کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہناتھا کہ
موجودہ پارلیمنٹ کی کارکردگی گزشتہ ایوانوں سے بہتر رہی ہے۔آج پارلیمنٹ سپریم ہے اور تمام ادارے پارلیمنٹ کے تابع ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ آرمی چیف نے پارلیمنٹ کو قومی سلامتی پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نےکہا کہ اٹھارہویں ترمیم ایک خواب تھا، جسے موجودہ پارلیمنٹ نے پورا کیا۔
ان کا کہناتھا کہ اٹھارہویں ترمیم سے تنقید پر دکھ ہوتا ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنگوں کا وقت گزر چکا، بھارت سے تمام مسائل مذاکرات سے حل کرینگے۔ ان کاکہناتھاکہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ بھارت سے کشمیر،پانی،سیاچن اور دیگر تمام تنازعات پر مذاکرات کرینگے۔