قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں محترمہ بے نظیربھٹوکے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر بحث کی جائے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو وزیر دفاع نامکمل قراردے رہے ہیں، اس لیے اس رپورٹ پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک رہا ہے لیکن اس پرحکومت خاموش کیوں ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکے احکامات کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، موجودہ آرمی چیف پرویز مشرف سے مختلف ہیں لیکن فوج میں کچھھ عناصرایسے  ہیں جو پاکستان کومشرف کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔ چوہدری نثار کہا کہ نے حکومت کو ایک شخص کی سزا معاف کرنے کیلئے ہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کرنا پڑی۔  انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے لیکن پاکستان میں قیمت بڑھائی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن اورق کے اراکین نے تیل کی قیمتوں میں اضافے اورمہنگائی میں اضافے کیخلاف اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔ ڈپٹی سپیکر فیصل کریم خان کنڈی نے اجلاس کے دوران برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے قانون اور پارلیمانی امور کے وزیربابر اعوان سے کہا کہ آپ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں لیکن سرکاری افسران پارلیمنٹ کواہمیت نہیں دیتے، سات وزارتوں میں سے صرف دو وزارتوں کے افسر اسمبلی میں موجود ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن