اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے اوراسکی انکوائری ہوگی ۔ حسین حقانی

امریکی ٹی وی سے انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں امریکی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا۔ان کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی کسی دہشتگرد کو اپنی سرزمین پرپناہ نہیں دی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی دہشت گرد کو پناہ دینا کسی بھی طرح ان کے ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے اور اسکی انکوائری ہوگی

ای پیپر دی نیشن