کینیڈاعام انتخابات میں حکمران جماعت نے تین سو آٹھ میں سے ایک سو سڑسٹھ نشستیں حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ۔

May 03, 2011 | 12:31

سفیر یاؤ جنگ
کینیڈا کےعام انتخابات میں وزیر اعظم سٹیفن ہارپر کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے تین سو آٹھ میں سے ایک سو سڑسٹھ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ نیو ڈیمو کریٹک پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات کے نتائج کی تصدیق ہونے پر وزیر اعظم ہارپر کو پہلی بار پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل ہوجائے گی۔ ہارپر کی حکومت کو پارلیمنٹ سے عدم اعتماد کا ووٹ ملنے پر الیکشن کرانا پڑے۔ کینیڈا میں گزشتہ سات برس میں یہ ساتویں عام انتخابات ہیں۔
مزیدخبریں