ملزمان لیاقت بنگش عرف لیاقت ٹینشن ، فیضان ، لیاقت یوسف زئی ، ارشد خان اور محمد عظیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی زکاء اللہ ابڑو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات ہیں۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا اور لینڈ گریبینگ گروپ سے ہے جبکہ یہ گروپ سو سے زائد افراد کو قتل کرچکا ہے، ملزمان اغواء برائے تاوان سمیت دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کا گروہ دوسو سے زائد ارکان پر مشتمل ہے جبکہ ان کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے جس پر عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی ڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان کو چہرےپر کپڑا ڈال کرسخت حفاظتی انتظام میں عدالت لایا گیا۔