بینک جرائم کورٹ نےاین آئی سی ایل کیس کی سماعت بارہ مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانےکیلئے آخری مہلت دیدی۔

May 03, 2011 | 15:38

سفیر یاؤ جنگ
مونس الٰہی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں بینک جرائم کورٹ میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ این آئی سی ایل سکینڈل میں مونس الٰہی کی تفتیش مکمل نہیں ہوسکی لٰہذا عدالت مکمل چالان جمع کرانے کے لیے مہلت دے۔ دوسری جانب مونس الہی کے وکلا نے ایف آئی اے کی جانب سے دوبارہ مہلت طلب کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس مونس الہی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اس لیے مکمل چالان پیش نہیں کیا جارہا۔ فاضل عدالت نے سماعت کے بعد ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ہرحال میں مونس الہی کا مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائے بصورت دیگر عدالت موجودہ ریکارڈ کی بنیاد پرہی کیس میں کارروائی کا آغازکردے گی ۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت بارہ مئی تک ملتوی کردی ۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل فراڈ کے شریک ملزم محمد مالک کی درخواست ضمانت بارہ مئی تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بارہ مئی تک مونس الہی کی درخواست ضمانت دائر نہ ہوئی تو محمد مالک کی درخواست پر فیصلہ سنادیا جائے گا۔
مزیدخبریں