امریکی ٹی وی سے انٹرویومیں حسین حقانی کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں امریکی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے۔ جس کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا کے لوگ خود کو محفوظ تصور کررہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے اور اسکی انکوائری ہوگی ۔ حسین حقانی نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی کسی دہشتگرد کو اپنی سرزمین پرپناہ نہیں دی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی دہشت گرد کو پناہ دینا کسی بھی طرح ان کے ملکی مفاد میں نہیں ہے۔