قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے آج پھر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سپیکر کی نشست کے سامنے دھرنا دیدیا۔

May 03, 2012 | 10:17

سفیر یاؤ جنگ
قومی اسمبلی کا اجلاس دس بجے ہونا تھا جو ڈھائی گھنٹے تاخیر سے سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت شروع ہوا۔ مسلم لیگ نون کے ارکان وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف آج بھی سراپا احتجاج ہیں۔ لیگی ارکان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرسپیکر کی نشست کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔نون لیگ کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی ہیں اور گو گیلانی گو کے نعرے لگارہے ہیں۔
مزیدخبریں