پشاورميں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظيم سے تعلق رکھنے والے کمانڈرکو گرفتارکرلیا۔

سيکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاورکينٹ ميں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم لشکراسلام کے کمانڈر حسين عرف حمزہ کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کو تفتيش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کمانڈر دھماکوں،سيکورٹی فورسز پر حملوں اورلوگوں کو ذبح کرنے کے الزام ميں مطلوب تھا۔

ای پیپر دی نیشن