سعودی عرب کے دارالحکومت رياض ميں خليج تعاون کونسل کے وزرائے داخلہ کا تیرہواں اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرداخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزيز نے کہا کہ سعودی عرب، ايران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تين جزيروں پرقبضے کی مذمت کرتا ہے.انہوں نے جی سی سی پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات اوربحرين کی سلامتی کیلئے ان ممالک کا ساتھ دے کیونکہ کونسل کے کسی ايک ملک کا نقصان تمام ملکوں کا نقصان کے مترادف ہے