آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے سیاچن میں گیاری سیکٹر کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کےگیاری سیکٹر دورے کے دوران کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل خالد بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرجنرل کیانی کو ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے امدادی ٹیموں کوہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن میں اخراجات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں اور آخری جوان کی تلاش تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بتایا کہ سیٹلائٹ ڈیٹالنک آپریشنل کردیاگیا ہے جس کی مدد سے جی ایچ کیومیں براہِ راست آپریشن کاجائزہ لیاجاسکےگا۔ جنرل کیانی نےسخت موسمی حالات میں فرائض کی ادائیگی پرافسروں اورجوانوں کے حوصلے کو بھی سراہا۔

ای پیپر دی نیشن