امریکا نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات جاری کردیں۔ اسامہ بن لادن نائن الیون کی طرزپرایک اور بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دستاویزات میں انکشاف

May 03, 2012 | 17:48

سفیر یاؤ جنگ
ویسٹ پوائنٹ ٹیررسٹ سینٹر کی جانب سے اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی چھ ہزار صفحات میں سے دوسو صفحات پر مشتل سترہ دستاویزات منظرعام پر لائی گئی ہیں جس میں اسامہ بن لادن کے مختلف دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی سمیت اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اسامہ بن لادن امریکی صدر اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے جہازوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اورامریکا میں نائن الیون کی طرز پر ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دستاویزات کےمطابق اسامہ بن لادن کو اپنے نیٹ ورک کےغیرمؤثر ہونے کا احساس ہوگیا تھا اور وہ القاعدہ کا نام تبدیل کرنے کے خواہشمند تھے۔
مزیدخبریں