لاہور (میاں علی افضل سے) ایم کیو ایم کی پنجاب بھر میں جاری الیکشن مہم اہم پارٹی رہنماﺅں کی عدم شمولیت کی وجہ سے مدھم پڑ گئی ہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے الیکشن مہم کے سلسلہ میں پنجاب کے عوام سے بھی کوئی خطاب نہیں کیا گیااور نہ کسی بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا پنجاب میں متحدہ کے کارکن بھی خاموش اور مایوسی کا شکار ہیںجبکہ الیکشن مہم کے اختتام میں 6روز باقی رہ گئے ہیں، امیدواروں کی جیت سوالیہ نشان بن گئی ہے صورتحال یہی رہی تو جیت تو درکنار متحدہ امیدوار مقابلے کی دوڑ سے بھی بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ ایم کیو ایم کے برعکس صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق) اور دوسری تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور انتحابی مہم چلائی جا رہی ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق متحدہ رہنماءکراچی کی صورتحال سے بہت پریشان ہیں۔
ایم کیو ایم/انتخابی مہم
اہم رہنماﺅں کی عدم شرکت، ایم کیو ایم کی پنجاب میں انتخابی مہم مدہم پڑ گئی
May 03, 2013