جدہ (امیر محمد خان سے) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءسےنےٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے ماضی کی حکمران ٹرائےکا اےم کےو اےم، پی پی پی اور اے اےن پی اےک بار پھر متحد ہوگئی ہے جو ماضی مےں اےک دوسرے کو قاتل اور مجرم قرار دےتے رہے ہےں۔ وہی یہ کام کررہے ہےں، فرق صرف ےہ ہے کہ کسی اور کو مجرم قرار دے رہے ہےں۔ ٹرائےکا کے روےے سے پتہ چلتا ہے کہ الےکشن انکو سُوٹ نہےں کررہے۔ عوام انکو مسترد کردےنگے، اسلئے وہ الےکشن کو سلےکشن قرار دےنے پر مُصر ہےں۔ وہ عمرہ کی ادائےگی اور روضہ رسول پر حاضری دےنے کے بعد آج لندن روانگی سے قبل کنگ عبد العزےز انٹرنےشنل ائرپورٹ جدہ پر نوائے وقت سے بات چےت کررہے تھے۔ حافظ حسےن احمد نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ، کابل، کشمےر کے کرائسس بھی خےبر پی کے کرائسس کے طرز کے ہےں اور اےک دوسرے سے ملتے جلتے ہےں۔ اس تمام تر بحران کی ذمہ دار اےک ہی بےن الاقوامی دہشت گردی ہے جس کے خاتمے کا اعلان نےٹو نے 2014ءتک کےا ہے۔ سےنےٹر حافظ حسےن احمد نے کہا کہ 2013ءپاکستان کے تےن بڑوں کی ٹرائےکا کا آخری سال ہے اور 2014ءمےں ےہ ٹرائےکا نہ تےن مےں ہوگا نہ تےرہ مےں۔ اسلئے نئی قےادت صرف انتخابات کے حوالے سے نہےں دےگر حوالے سے بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5 سے 11 مئی کا ہفتہ سنگےن اور خونی نظر آتا ہے۔
حافظ حسین احمد
ماضی کی حکمران ٹرائیکا متحدہ، پی پی اور اے این پی پھر متحد ہوگئی: حافظ حسین احمد
May 03, 2013