لندن (نوائے وقت رپورٹ) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو انتخابات سے بننے والی حکومت مک مکا کی پیداوار ہو گی۔ ہیتھرو ائر پورٹ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کو عوامی تحریک ملک بھر میں دھرنے دے گی۔ سیاستدانوں کے ریموٹ کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔ ریموٹ کنٹرولڈ سیاستدان قوم کی بجائے ذات کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔
طاہرالقادری