حکومت نے 25 او ایس ڈی سمیت 14 افسروں کو تبدیل کر دیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 25 او ایس ڈی افسران کے تبادلوں جبکہ 14 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن او ایس ڈی افسران کو تعینات کیا گیا ان میں مبشر رضا، صفدر حسین ورک، شاہد عباس اور حیدر عباس کو ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کر دیا گیا۔ عمران شمس کو سیکشن افسر ماحولیات، جہانزیب عطاءسیکشن افسر سکولز، انجم زہرہ سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن، ہارون اشرف سیکشن افسر اوقاف، محمد اظہر بٹ سیکشن افسر او اینڈ ایم ونگ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، نور احمد اعوان ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، اقبال وڑائچ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر سوئی ناردرن گیس لاہور، محمد عارف سیکشن افسر لوکل گورنمنٹ، طارق محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانزک سائنس لیبارٹری، ذوالفقار احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سستی روٹی اتھارٹی، خالد محمود چیئرمین ریونیو اتھارٹی کے سپرد، عمران منیر سیکشن افسر لوکل گورنمنٹ، مزمل الیاس ڈی ڈی او ایچ آر ایم شیخوپورہ، وسیم احمد سیف سیکشن افسر محکمہ قانون، علی عاطف سیکشن افسر ہیومن رائٹس، غلام دستگیر ڈپٹی سیکرٹری کالونیز بورڈ آف ریونیو، محمد عظیم ربانی سیکشن افسر زراعت، عارف قریشی سیکشن افسر پی ون محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن، محمد حنیف اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانزک سائنس لیبارٹری، ثانیہ ملک سیکشن افسر ایکسائز، صائمہ صدیق سیکشن افسر ہا¶سنگ تعینات کیا گیا۔ محمد شفیق کی خدمات ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں، جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں تنویر یزدانی اے سی کبیروالہ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات کمشنر بہاولپور کے سپرد کر دی گئیں، عبدالرزاق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سستی روٹی کو تبدیل کر کے سیکشن افسر لائیو سٹاک تعینات کر دیا گیا، غلام مصطفی سیکشن افسر محکمہ قانون کو تبدیل کر کے ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ خرم بشیر سیکشن افسر ویلفیئر محکمہ سروسز کو تبدیل کر کے سیکشن افسر فنانس لگا دیا گیا۔ جمشید اقبال سیکشن افسر پی ون محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر کے سیکشن افسر کوآپریٹو تعینات کیا گیا۔ رانا ضیاءاللہ ڈی ڈی او ایچ آر ایم شیخوپورہ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ڈی جی ایل ڈی اے کے سپرد کر دی گئیں۔ محمد ممتاز حیات مانیکا سیکشن افسر سی ایم سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سپر دکر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مطابق تنویر اقبال تبسم ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان کو تبدیل کر کے ای ڈی او ایف اینڈ پی مظفرگڑھ تعینات کیا گیا۔ محمد ابراہیم جاوید ڈی او ایچ آر ایم سرگودھا کو تبدیل کر کے ای ڈی او ایف اینڈ پی سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر آفس ملتان کو تبدیل کر کے ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ سائیں دتا خالد ڈپٹی سیکرٹری یوتھ آفیئرز کو تبدیل کر کے ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ بہاولنگر تعینات کیا گیا۔ محمد رضوان شریف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی خدمات سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
تبادلے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...