تحریک انصاف لیبرونگ کے صدر کی ساتھیوں سمیت جمیعت علماءپاکستان میں شمولیت

May 03, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل اور این اے 126 کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان اقتدار میں آ کر نظام مصطفےٰ نافذ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد، خان کالونی، گوپال نگر، ہینریکے میںعوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران جماعتوں کی لوٹ کھسوٹ نے ملک کو کئی دھائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل سیاستدانوں اور حکمرانوں نے بدقسمتی سے ملکی مسائل کو پس پشت ڈال کر قوم کو گلی کوچوں کے مسائل الجھادیا گیا ہے۔ دریں اثناء تحریک انصاف لاہورلیبرونگ کے صدر مختار اسلم کھوکھر نے ساتھیوں محمد فاروق، آفتاب مصطفی، ممتاز اسلم، سہیل منظور، احمد رضا، حامد رضا اور دیگر ساتھیوں سمیت علامہ قاری محمد زوار بہادر سے ملاقات کرکے جمعیت علماءپاکستان میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں