کراچی (نوائے وقت رپورٹ) الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بےروزگاروں کو ان کا حق دلانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، ایم کیو ایم واحد نمائندہ جماعت ہے، بزرگوں نے کڑے اور برے وقت میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیا، انگریزوں کے غلام آج ہمارے بزرگوں کو حب الوطنی سکھا رہے ہیں، ہمیں انگریزوں کے غلاموں سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، کتنے بزرگوں نے اپنی آنکھوں سے تلواروں سے گردنیں کٹتی دیکھیں، ایک جماعت کے لیڈر کراچی آئے اور کہا یہاں جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں، حیرت کی بات ہے عسکری ونگ یہاں ہیں اور گولیاں پنجاب میں چلتی ہیں۔ ایم کیو ایم اقتدار میں آ کر رائے ونڈ کی زمینیں قبضے میں لے گی، رائے ونڈ کے محلات پر سکول، کالجز اور مراکز صحت بنائیں گے۔
الطاف
متحدہ اقتدار میں آ کر رائے ونڈ کی زمینیں قبضے میں لے گی: الطاف
May 03, 2013