لاہور میں 44,25,186 ووٹرز کیلئے 3366 پولنگ سٹیشن قائم

May 03, 2013

لاہور(خبرنگار) لاہور میں 44,25,186 ووٹرز کیلئے 3366 پولنگ سٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ان پولنگ سٹیشنوں میں 8988 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنوں پر 42,784 افراد کو بطور پریذائیڈنگ افسر، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور بطور پولنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ پریذائیڈنگ افسروں کی تعداد 3366، پولنگ افسروں کی تعداد 17976، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسروں کی تعداد 8988 ہے۔ لاہور میں مرد ووٹروں کی تعداد 25,26,216اور خواتین ووٹرز کی تعداد 18,98,970 ہے۔ این اے 118 میں ووٹروں کی تعداد 334256 ہے جن کیلئے 261 پولنگ سٹیشن اور 674 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ این اے 119 میں ووٹروں کی تعداد 305570 ہے جن کیلئے 286 پولنگ سٹیشن، 619 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ این اے 120 میں ووٹروں ی تعداد 295237 ہے۔ پولنگ سٹیشن 222 اور پولنگ بوتھ 570 ہیں۔ این اے 121 میں ووٹوں کی تعداد 388441 ہے جبکہ پولنگ سٹیشن 275 اور پولنگ بوتھ 789 ہیں۔ این اے 122 میں ووٹروں کی تعداد 326028 ہے۔ پولنگ سٹیشن 290 اور پولنگ بوتھ 692 ہیں۔ این اے 123 میں ووٹروں کی تعداد 347537 ہے اور پولنگ سٹیشن 261، پولنگ بوتھ 693 ہیں۔ این اے 124 میں ووٹروں کی تعداد 322697 ہے۔ پولنگ سٹیشن 264 اور پولنگ بوتھ 690 ہیں۔ این اے 125 میں ووٹروں کی تعداد 429115، پولنگ سٹیشن 265 اور پولنگ بوتھ 888 ہیں۔ این اے 126 ہیں ووٹروں کی تعداد 359342، پولنگ سٹیشن 267 پولنگ بوتھ 706 ہیں۔ این اے 127میں ووٹروں کی تعداد 329901، پولنگ سٹیشن 226 اور پولنگ بوتھ 653 ہیں۔ این اے 128 میں ووٹروں کی تعداد 410903، پولنگ سٹیشن 288، پولنگ بوتھ 872 ہیں این اے 129 میں ووٹروں کی تعداد 273648، پولنگ سٹیشن 223 اور پولنگ بوتھ 545 ہیں۔ این اے 130 میں ووٹروں کی تعداد 302511، پولنگ سٹیشن 238 اورپولنگ بوتھ 597 ہیں۔ لاہور میں سب سے زیادہ ووٹ این اے 125 میں 429115 ہیں جبکہ سب سے کم ووٹ 273648 این اے 129 میں ہیں۔ سب سے زیادہ پولنگ سٹیشن این اے 122 میں 290 اور سب سے کم پولنگ سٹیشن این اے 129 میں 223 ہیں۔ سب سے زیادہ پولنگ بوتھ این اے 125 میں 888 اور سب سے کم پولنگ بوتھ این اے 129 میں 545 ہیں۔
لاہور/پولنگ سٹیشن

مزیدخبریں