لاہور(اپنے نمائندے سے) تھانہ اسلام پورہ کے علاقے سے معروف شاعر ناصر کاظمی کے پوتے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر حسن کاظمی کے بیٹے علی کاظمی کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کے بعد 3 کروڑ روپے تاوان طلب کرلیا ہے۔ مغوی علی کاظمی اسلام آباد میں ایک مقامی کمپنی میں انجینئر ہے۔ اغوا کاروں نے اسکی والدہ کو فون پر رابطہ کرکے تاوان طلب کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کے متعلقہ اعلیٰ حکام کو فوری طور پر مغوی کی باحفاظت واپسی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ علی کاظمی اپنے ایک عزیز کو ملنے کے بعد جیسے ہی گھر کیلئے نکلا تو نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا ہے۔ لاہور پولیس اسکی بازیابی کیلئے مصروف تفتیش ہے۔
علی کاظمی
معروف شاعر ناصر کاظمی کا پوتا اغوا، 3 کروڑ تاوان کا مطالبہ
May 03, 2013