لاکھوں کی وارداتیں، شہری نقدی، زیورات، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے محروم

لاہور(نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوﺅںنے ڈیفنس بی کے رہائشی رضا سعید کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8 لاکھ روپے ،اسلام پورہ کے اکرم اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ ہنجروال کے علاقہ ا حباب کالونی میں ارشاد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے فیکٹری ایر یا کے علاقہ فاروق کالونی میںموبائل شاپ سے3لاکھ کی نقدی، 26 موبائل فون اور کالنگ کارڈ گجر پورہ کے علاقہ کوٹ خواجہ سعےد مےں آزاد اور اس کے بیٹے سے موٹر سائیکل ، 20 ہزار روپے اور دو موبائل فون۔اچھرہ کے علاقہ مےں ایف سی کالج کے سامنے محمد علی سے30 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ کے علاقہ مےںریونیو سوسائٹی مےں شہباز علی سے 22ہزار روپے اور موبائل فون ۔ ٹاﺅن شپ اکبر چوک مےں ماجد اقبال سے 8 ہزار اور فون لوٹ لےا ۔ ہنجروال کے علاقے میں روبینہ کے گھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ ، سٹی رائے ونڈکے رہائشی خادم کے گھر سے6 لاکھ ، بادامی باغ کے علاقہ کھوکھر پنڈ میںیونس کی ورکشاپ سے 5 لاکھ جبکہ اقبال ٹاﺅن خیبر بلاک میں ناصر محمود کی دکان سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلےا ۔ جوہر ٹاﺅن سے ذیشان، ماڈل ٹاﺅن سے ہما ءکی کارےں جبکہ فیصل ٹاﺅن سے عظیم ، نشتر کالونی سے خالد ، گلبرک سے اعجاز ، گلبرک سے احسن ، شادمان سے خلیل ، کاہنہ سے شفیق ، اقبال ٹاﺅن سے سرفراز ، گڑھی شاہو سے عثمان ، ریس کوریس سے علی حیدر ، داتا دربار سے نعیم ، شاہدرہ ٹاﺅن پیر نوید عباسی ، شاہدرہ سے فیصل ، شاہدرہ سے رانا عمران ، اسلام پورہ سے عمران علی ، راوی روڈ سے ابو بکر ، شفیق آباد سے اظہر اور لوئر مال سے شہزاد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...