گوجرانوالہ: مقامی دربار میں قرآن خوانی کرنے والا امام مسجد فائرنگ سے جاںبحق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں مقامی دربار میں قرآن خوانی کرنے والے نوجوان امام مسجد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ حافظ شہباز نامی 25 سالہ نوجوان کھیالی گیٹ کے قریب واقع مسجد میں خطیب تھا جو حسب معمول اپنی مسجد سے فجر کی نماز ادا کرانے کے بعد قریب ہی میں واقع دربار داتا شاہ جمال پر قرآن خوانی کیلئے چلا گیا اسے دوران تلاوت ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ باغبانپورہ پولیس نے مقتول کے بھائی رفاقت حسین کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
امام مسجد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...