ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان نے خود پیش ہو کر نوٹس وصول کر لیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر/ سیشن جج لاہور نزیر احمد گجانہ کی عدالت میں گزشتہ رات تقریبا8:15کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پیش ہو کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے نوٹس وصول کرلیا ہے۔اس موقع پر حساس اداروں سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جنہوںنے احاطہ عدالت کو چاروں اطراف سے گھیر ے رکھا تھا جبکہ عمران خان کے سکیورٹی پرمامور انکے ذاتی گارڈزکے علاوہ کمانڈوز نے گھیر رکھا تھا۔ اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان تحریک انصاف سے اس قدر خوف ذدہ ہے کہ وہ الیکشن کمپین میں میرے خلاف ذاتی حملوں پر اترآئی ہے اور میری بیوی کو یہودی کہا جارہا ہے جبکہ وہ عیسائی ہے۔ یہاں تک کہ مجھے یہودی لابی سے منسوب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں میںنے کبھی کسی کی ذات کے بارے میں گفتگو کی نہ ہی آج تک کسی کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کیچٹر اچھالا ہے۔ مسلم لیگ (ن) انکے کامیاب جلسوں اور اس میں شریک ہونے والے لاکھوں لوگوں کی تعداد دیکھ کر عمران خان کے سونامی سے خوف زدہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اداروں پر یقین رکھتے ہیں اور اگر وہ وزیر اعظم بنے تو Extentionکا قانون جو سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بنایا تھا اسے ختم کر دیں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مہم کے پیچھے مولانا فضل الرحمن ہیں۔
نوٹس وصول

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...