کراچی (آن لائن) کراچی کے حلقہ پی ایس 129 کے آزاد امیدوار نے منفرد جلسے کیلئے کھلے سمندر میں کتشیاں سجا دیں۔ کراچی کے حلقہ پی ایس 129 سے ماہی گیر اور آزاد امیدوار عثمان نے کھلے سمندر میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اس کے ساتھی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے ووٹروں کو جلسے کے ساتھ تفریح بھی فراہم کریں گے اور کھلے سمندر میں کشتیوں میں جلسہ کرکے دکھائیں گے۔ مقررین کیلئے کھلے سمندر میں ایک کشتی پر سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ جلسے کو کوئی سکیورٹی خدشہ نہیں ہوگا۔
منفرد جلسہ