نیروبی (اے پی پی) صومالیہ میں غذائی قلت کے باعث دو سال کے دوران دو لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ جمعرات کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2010ءسے 2012ءتک صومالیہ میں غذائی قلت شدید ہونے کی وجہ سے دو لاکھ 60 ہزار افراد چل بسے ہیں۔ ان میں اکثریت چھوٹے بچوں کی ہے ۔ 1992ء‘ کے بعد 2010-12ءمیں صومالیہ شدید غذائی قلت کا شکار رہا اور سب سے زیادہ اموات بھی 2010-12 میں ہوئی ہیں۔1992ءمیں دو لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
صومالیہ: غذائی قلت کے باعث دو لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے، رپورٹ
May 03, 2013