این ڈی جمینا (رائٹرز) افریقی ملک چاڈ میں صدر ادریس دیبی کا تختہ الٹے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ جھڑپ میں 8 افراد مارے گئے۔ دارالحکومت کے مشرقی جانب واقع فوجی بیرکوں میں مسلح افراد آ گھسے اور شدید جھڑپ ہو گئی۔ ادھر صدارتی محل کے قریب لڑائی میں بیسیوں افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک فوجی افسر نے کہا ہلاک ہونیوالوں کے قبضہ سے مستقبل کی حکومت میں شامل افراد کی فہرست بھی ملی ہے۔