بنگلہ دیش: عدالت نے برطانوی نژاد مسلمان رہنما پر فرد جرم عائد کر دی

May 03, 2013

ڈھاکہ (آن لائن) بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے برطانوی نژاد مسلمان رہنما پر سرکردہ دانشوروں کے قتل میں ان کے مبینہ کردار پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ جرائم سے متعلق عالمی ٹربیونل رجسٹرار نصیرالدین محمود نے اے ایف پی کو بتایا کہ عدالت نے چودھری محی الدین کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی تصدیق کر دی ہے اور ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔
فرد جرم

مزیدخبریں