کابل (اے پی پی) افغانستان کے جنوب وسطی صوبہ لوگر میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے 8افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ افغان ذرائع ابلاغ نے لوگر کے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو لوگر میں افغان پولیس کی گاڑیوں کے قافلے کے قریب سے بارودی سرنگ کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں افغان پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
صوبہ لوگر میں بم دھماکے سے 8 افغان فوجی ہلاک، متعدد زخمی
May 03, 2013