نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، گیارہ مئی کو شیر دھاڑے گااورسب کو بھگا دے گا اگر اُنہیں ملک بدرنہ کیا جاتا توآج اندھیرے نہ ہوتے.نوازشریف

May 03, 2013 | 21:58

خصوصی رپورٹر

کوٹ ادو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کررکھا.نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوجوان ان کے ساتھ ہیں اور وہ نوجوانوں کے ساتھ ملکرملک کی تعمیرنوکریں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔ وہ اقتدارمیں آکر ملک سے بے روزگاری ،غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے، اپنے بھائی سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں، شہبازشریف نے جنوبی پنجاب سمیت صوبے بھرکی مثالی خدمت کی،نوازشریف کا کہنا تھا وہ جو بھی وعدہ کرتے ہیں پورا کرتے ہیں اور ان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ اقتدار میں آکرملک کوترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے جس کے لیے نوجوانوں کو ان کا ساتھ دینا ہوگا.

مزیدخبریں