نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی ،انتخابات کے بعد اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کردیں گے. انہوں نےقوم کویقین دلایا کہ گیارہ مئی کوہونیوالے انتخابات شفاف اور منصفانہ ہونگے کسی کوعوام کے جان و مال اور امن کوخراب کرنے اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے اور انتخابات کے دوران عمل درآمد کیلئے فوج ہمہ وقت تیار رہے گی،نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے بلوچستان اور کراچی میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وامان کاقیام نگران حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو ہونیوالے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بجلی بحران پر عوام کی مشکلات آگاہ ہوں اور اس بحران پر جلد قابوپانے کیلئے پینتالیس ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے.