بے گناہ سنیوں کا قتل عام بند کیا جائے‘ محمد شکیل قادری

کراچی( نیوز رپورٹر) سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ بے گناہ سنیوں کاقتل عام بند کیا جائے‘ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاﺅن میں کامران قادری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور قاتلوں کوگرفتارکرنے کامطالبہ کرتے ہیں۔ اس واقعہ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کراچی میں قتل غارت گیری روکنے میں سنجیدہ نہیں۔ کراچی میں قتل و غارت گیری میں ملوث تنظیموں کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن