فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: رمزے کلارک

بیروت ( اے این این ) امریکہ کے ایک سابق وزیر رمزے کلارک نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ارکان قانون ساز کونسل کی گرفتاریاں اور انہیں جیلوں میں ڈالے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان پارلیمان کو حراست میں لینا عالمی قوانین کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔اسرائیل تمام فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو رہا کرے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سابق امریکی وزیر نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی رکن اسمبلی ناصر عبدالجواد کے ساتھ بیروت میں ایک تقریب کے دوران ملاقات میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن